01-06-2017

انجینئرنگ ایٹا انٹری ٹیسٹ کےلئے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ انجینئرنگ یونیورسٹی نے امسال بھی امیدواروں کو آن لائن رجسٹریشن کروانے کی سہولت فراہم کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کےلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ بارہ جون مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ صوبے کے چار مقامات پشاور ، ایبٹ اباد، سوات اور ڈی آئی خان میں نو جولائی کو بیک وقت منعقد ہوگا ۔