19-04-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی جگر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔

 ماہرین طب کے مطابق جگر کا درست طریقے سے کام کرنا متعدد وجوہات کے باعث اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے تاہم اس کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اسے ہضم کرنے کے لیے جگر کی ضرورت ہوتی ہے۔

 مارہرین طب کے مطابق جگرکو نقصان پہنچنے کی خاموش علامات  میں تھکاوٹ ، پلیٹ لیٹس کی کمی ،متلی،ورم ، یرقان، جلد خراشیں پڑجانا، معدے میں درد،ہیضہ،کھانے کی خواہش ختم ہونا  شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ انسانی جگر کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں میں انسانی جگر کی اہمیت اور اس کے مختلف بیماریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔