31-05-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایاجارہاہے جس کامقصد انسانی صحت پر تمباکونوشی کے مضراثرات کواُجاگرکرنا اور اس کی روک تھام کے اقدامات تجویز کرناہے۔اس سال دن کاموضوع ہے” تمباکونوشی ترقی کیلئے ایک خطرہ”
اس موقع پر عالمی ادارہ صحت نے رکن ملکوں پرزوردیاہے کہ تمباکونوشی کی روک تھام کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے۔

عالمی ادارہ صحت کی ہدایت پر ہر سال 31 مئی کو تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ترقی یافتہ قوموں کی ترقی میں تمباکو نوشی کا کثرت سے استعمال جہاں پیسے کا ضیاع ہے تو وہیں ماحولیاتی آلودگی کا بھی باعث ہے۔عالمی صحت کو لاحق خطرات میں تمباکو نوشی کی وباء سب سے تباہ کن ہے۔