26-10-2017

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  بونیر نے جرم ثابت ہونے پر دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزم کو چودہ سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔

استعاثہ کے مطابق ملزم نور محمد کو گزشتہ سال سی ٹی ڈی نے بونیر اور سوات کے سرحدی علاقہ گو کند سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ سمیت وائرلس سیٹ برآمد کر لیا تھا ۔عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر استعاثہ کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر چودہ سال قید کی سزا سنادی ۔