28-01-2017

احتساب عدالت پشاور کے جج محمدعاصم امام نے سادہ لوح افراد سے دھوکہ دہی سے دو سو اکتیس ملین روپے بٹورنے کے الزام میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے اہلکار چوہدری مسعود احمد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر ہری پور میں زمین کی فروخت میں سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے بٹورے جبکہ مختلف جگہوں پر خود کو اراضی یا پراپرٹی کا مالک ظاہر کرکے لوگوں سے دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے غبن کئے جس پر نیب نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔