10-02-2017

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پشاور نے اغواء برائے تاون کے الزام میں گرفتار ملزم کی جانب سے دائر ضمانت درخواست مسترد کر دی ۔استعاثہ کے مطابق لطیف آباد پشاور کے رہائشی ملزم اشفاق الدین نے محمدایاز نامی شخص کو اغواء کیا تھا اور بعد میں تاوان طلب کیا جس کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم نے گرفتاری کے بعد ضمانت کےلئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اشتیاق احمدکی عدالت میں ضمانت درخواست دائر کی جس پر فاضل عدالت نےدلائل مکمل ہونے پر خارج کر دی ۔

اسی طرح انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق یوسفزئی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم صاحب شاہ کی جانب سے دائر ضمانت درخواست بھی مسترد کر دی اور اسے جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔