20-11-2017

احتساب عدالت پشاور کے جج نوید احمد نے انقلاب روڑ سبزی منڈی سکینڈل کیس میں سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہونے پر استعاثہ کے دو گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔

فاضل عدالت نے سابق سیکرٹری زراعت افسر خان کے خلاف انقلاب روڑ سبزی منڈی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کی تو عدالت کوبتایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود استعاثہ کے دو گواہان سیال خان اور زیبر الدین عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں اس پر فاضل عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے تیس نومبر تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔