04-04-2018

پشاور ہائی کورٹ نے انوائرومنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو روزانہ کی بنیاد پر دو دفعہ بی آر ٹی پروجیکٹ کے معائنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں  تاکہ کسی قسم کا ماحولیاتی مسئلہ پیدا نہ ہو ۔

  چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس  یحییٰ آفریدی اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بی آر ٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی تو اس دوران ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اسرار الحق اور ڈائریکٹر آئی ٹی اینڈ ایڈمنسٹریشن میجر محمد خالد امین شاہ ‘ ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی اور ای پی اے کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے ۔

 عدالت نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی  حکام کو روزانہ تین سے چھ مرتبہ پانی کے چھڑکاؤ کے احکامات  بھی جاری کئے۔