06-07-2017

پاکستان نے نیپال میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے ڈبل ٹائٹل میں بھارت کو شکست دے دی ہے۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے جانی والی اناپورنا انٹرنیشنل بیڈمنٹن شپ کے مردوں کے ڈبل ٹائٹل میں پاکستان کے عرفان سعید اور عظیم سرور نے بھارتی جوڑی کو شکست دے دی۔

پاکستانی جوڑی نے بھارت  کی جوڑی  کو 16-21 اور 15-21 سے شکست دی۔

چیمپئن شپ میں جاری سنگل مقابلوں میں پاکستان کے مراد علی نے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ عظیم سرور نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔