06-04-2017

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ انٹرنیشل میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کل بروز جمعہ شروع ہو گی ۔

کے ایم ایو انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کا پہلا دن پری کانفرنس ورکشاپس کے لئے مختص ہے جبکہ کانفرنس کا باقاعدہ افتتاحی تقریب آٹھ اپریل بروز ہفتہ صبح نو بجے ہوگی ۔

انتظامیہ کے مطابق تین روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں صونے کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز سے ماہرین کی شرکت کے علاوہ میڈیکل ایجوکیشن اور ریسرچ کے حوالے سے ملکی اور غیر ملکی ماہرین مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

دوسری طرف خیبر میڈیکل کالج پشاور کا سالانہ کانووکیشن چوبیس اپریل کو منعقد ہوگا ۔ خیبر میڈیکل کالج انتظامیہ کے مطابق جلسہ تقسیم اسناد میں ایم بی بی ایس کی ڈگریاں اور گولڈ میڈل دیئے جائیں گے ۔