07-07-2017

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور ڈومیسائل کے اجراء کی مد میں زائد فیس کی وصولی پر وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

وزیر داخلہ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹس بھجوایا ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ زائد فیس کس کے حکم پر اور کیوں لی جا رہی ہے؟۔

وزیر داخلہ نے استفسار کیا کہ یہ بھی بتایا جائے کہ زائد فیس کب سے لی جا رہی ہے؟ اورچوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔