December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس کی آخری ون ڈے رینکنگ جاری کردی

28-12-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس کی آخری ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بولنگ چارٹ پر پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی بدستور اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

گذشتہ برس کا اختتام بولنگ میں ٹاپ پوزیشن پر کرنے والے ٹرینٹ بولٹ کو ویسٹ انڈین ٹیم پر تباہی ڈھانے کا صلہ تین درجے ترقی کی صورت میں ملا جس کی بدولت وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ مچل سینٹنر چار درجے بہتری پاکر 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ویسٹ انڈین کپتان ہولڈر کو 6 درجے بہتری نے بولرز میں 21 ویں نمبر پر پہنچایا۔ سری لنکا سے ہوم ون ڈے سیریز نہ کھیلنے کے باوجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ میں بدستور ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں، پاکستان کے بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ کے جارج ورکر 89 درجے بہتری سے 135 ویں نمبرپر پہنچے۔ آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ کا پہلا نمبر ہے، شکیب الحسن دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں 121 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ پہلی، بھارت دوسرے نمبر پہ موجود ہے۔ آسٹریلیا کو چند اعشاریائی پوائنٹس کی وجہ سے چوتھے درجے کی انگلش ٹیم پربرتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز کی سیریزمیں کلین سوئپ کے باوجود نیوزی لینڈ کو صرف ایک ہی پوائنٹ ملا، نویں نمبر پر موجود کیریبیئن ٹیم کے ایک پوائنٹ کی کٹوتی ہوئی ہے۔ پاکستان 99 پوائنٹس کے ساتھ بدستور چھٹی پوزیشن، بنگلہ دیش سات پوائنٹس کمی کے ساتھ ساتویں اور سری لنکا 84  پوائنٹس کے ساتھ اٹھویں نمبر پہ ہے۔

Related posts