03-02-2017

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کرکٹ  کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے۔

تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارت کی ٹیم دوسرے نمبر پر ، ویسٹ انڈین ٹیم کا تیسرا جبکہ انگلش ٹیم پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے پاکستان ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے، فنچ دوسرے، میکسویل تیسرے، ولیمسن چوتھے نمبر پر موجود ہیں، روٹ 2 درجے ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے۔

ٹی 20 کے بہترین بولرز میں عمران طاہر پہلے، بمرا دوسرے، بدری تیسرے، عماد وسیم چوتھے اور عادل راشد پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ آل رانڈرز میں میکسویل سرفہرست ہیں۔