24-05-2017

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مانچسٹر دھماکے کے باعث چیمپیینز ٹرافی کی سیکیورٹی پر اٹھنے والے سوالات کے باعث ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

 اجلاس میں چیمپینز ٹرافی کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں موجود کرکٹرز کی سیکیورٹی اور تحفظ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آٹھ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ ٹورنامنٹ یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہو رہا ہے اور بہت سی ٹیمیں اس وقت انگلینڈ میں ہی موجود ہیں۔

آئی سی سی  حکام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی مانچسٹر میں ہونے والے واقعے پر فکرمند ہیں اور آج ایک کانفرنس طلب کی ہے جس میں مختلف ممالک میں موجود سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔