18-08-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ 13 جنوری 2018 سے 3 فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور تمام میچز چار مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

 شیڈول کے مطابق دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور مہمان ٹیم  نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا ۔پاکستانی کرکٹ  ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 13 جنوری کو کھیلے گی۔ایونٹ میں شامل 16 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور گروپ اے میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور کینیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ بی میں بھارت ، آسٹریلیا، زمبابوے اور گھانیا کی ٹیمیں شامل ہیں ، گروپ سی میں انگلینڈ، بنگلادیش، کینیڈا اور نمیبیا کی ٹیمیں  جبکہ انڈر 19 ورلڈکپ میں دو مرتبہ ایونٹ اپنے نام کرنے والی پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیم گروپ ڈی میں شامل ہے۔