10-02-2017

انڈر ٹوئنٹی تھری  خیبر پختونخوا گیمز کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پشاور کے ٹرائلز  کل گیارہ فروری سے شروع ہوں گے ۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس کے مطابق مرد کھلاڑیوں کے انتخاب کےلئے جوڈو ٹرائلز گیارہ فروی ، ہاکی ، فٹ بال ، باسکٹ بال ، والی بال اور سکواش چودہ فروری ، بیڈمینٹن ، ٹیبل ٹینس ، لان ٹینس ، اتھلیٹکس اور جمناسٹک ٹرائلز  پندرہ فروی ، کراٹے ، ریسلنگ ، کبڈی اور رسہ کشی کے ٹرائلز سولہ فروری کو ہوں گے ۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس کے مطابق یہ ٹرائلز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک لئے جائیں گے جبکہ خواتین  کھلاڑیوں کے ٹرائلز قیوم سپورٹس کمپلیکس، فرنٹیئر کالج پشاور  اور لیڈی گرفتھ گرلز ہائی سکول میں صبح دس سے دوپہر ایک بجے تک مقررہ تاریخوں پر لئے جائیں گے ۔