July 16, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

انکم ٹیکس کمشنرکے اغوااورقتل کے الزام میںگرفتارملزم ضمانت پررہا

25-06-2019

پشاورہائی کورٹ نے 23سال قبل انکم ٹیکس کمشنریونس عابد کے اغواء اورقتل کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

 استغاثہ کے مطابق ملزم اخترجان نے یکم جولائی 1996ء کو تھانہ تاتاراکی حدود سے اس وقت کے انکم ٹیکس کمشنر یونس عابد کو تاوان کی غرض سے دیگرساتھیوں کی مدد سے اغواء کیا اور بعدمیں  یونس عابد کی علاقہ غیرسے نعش ملی تھی جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیاتھا ۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پرعائدالزامات میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ کیس کے مرکزی ملزم کو پولیٹکل انتظامیہ عمرقید کی سزاسناچکی ہے جبکہ ملزم کی تاحال شناخت پریڈہی نہیں ہوئی اوراسے ناکردہ جرم کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے لہذاملزم کوضمانت پررہاکیاجائے۔

 عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

Related posts