01-11-2017

ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانے کی حتمی مدت میں پندرہ  نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ تاریخ میں توسیع ٹیکس بارز اور مختلف تجارتی اور دوسری کاروباری تنظیموں کی درخواست پرکی گئی ہے۔اب ٹیکس دہندگان رواں ماہ  پندرہ تاریخ تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکیں گے ۔