02-06-2018

انگلینڈ  اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کے دوسرے دن کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔

 واضح رہے کہ انگلینڈ کو پاکستانی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 68 رنز درکار ہیں جبکہ اس کے 8 وکٹیں باقی ہیں ، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 174 رنز بنا سکی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنا ئے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  اور پاکستان کی پوری ٹیم صرف ایک سو چوہتر رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔