August 17, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

اوورسیز پاکستانی کمشنر پنجاب اور ممبر بورڈ پی آئی سی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

23-04-2018

سپریم کورٹ  نے اوورسیز پاکستانی کمشنر پنجاب اور ممبر بورڈ پی آئی سی افضال بھٹی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا  ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف مقدموں سماعت کی۔ عدالت نے  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بے ضابطگیوں پر ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو معاملے کی چھان بین کیلئے طلب کر لیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وی آئی پی شخصیات کو اضافی سکیورٹی دینے کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ واپس بلائے گئے اہلکاروں پر خرچ آنے والی رقم سالانہ ایک ارب 38کروڑ بنتی ہے ، یہی پیسہ صحت و تعلیم پر لگایا جاتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔

Related posts