01-08-2017

اوول کے تاریخی 100ویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے معین علی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 239 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن جنوبی افریقہ نے 117 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے میچ میں فتح کیلئے مزید 375 رنز درکار تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے آخری چار وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو 239 رنز کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ چار اگست سے اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔