29-09-2017

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں 19 روپے 33 پیسے تک کے اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 77 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 79 روپے 60 پیسے فی لٹر کردیا جائے۔ سمری میں پٹرول 71 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 73 روپے 86 پیسے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے کیروسین آئل19 روپے 33 پیسے مہنگا کرکے اس کی قیمت 44 روپے سے بڑھا کر 63 روپے 33 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 14 روپے 10 پیسے کا اضافہ کرکے 58 روپے 10 پیسے کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وزارت پٹرولیم وزیر اعظم سے منظوری لینے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی جبکہ  نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔