17-09-2019

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ اور باؤلنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی سرفہرست ہیں جبکہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس دسویں نمبر پر جگہ بنا پائے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

دس بہترین بلے بازوں میں بھارت، نیوزی لینڈ کے 3،3 جبکہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے جبکہ نئی بیٹنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا۔بہترین باؤلنگ کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز سرفہرست ہیں، پروٹیز کے کگیسو رابادا دوسرے، بھارتی جیسپرت بمراہ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

 نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بہترین آل راؤنڈر ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر ہیں، بنگلہ دیشی شکیب الحسن دوسری اور بھارتی روندرا جدیجا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔