02-05-2017

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری کر دیا گیاہے۔ جاری کردہ نئی درجہ بندی کے مطابق جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور بھارت ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 79 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ افغانستان 52 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پرموجود ہے۔

 واضح رہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں کل 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس میں ستمبر2017 کے اختتام تک رینکنگ کی صف اول کی 8 ٹیمیں عالمی کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائیں گی جبکہ مزید دو ٹیمیوں کے لیے نمبر 9 سے نمبر 18 کی ٹیمیوں کے درمیان کوالیفائنگ میچ کھیلے جائیں گے۔