03-04-2018

لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس قاسم پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے احد چیمہ کی ضمانت پر رہائی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کےبعد احد چیمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔