01-11-2017

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر محمد حفیط کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج انگلینڈ میں ہوگا۔

 سری لنکا سے سیریز کے ابوظبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بولنگ کرتے وقت بازو  کا خم 15 ڈگری کے اندر ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلے بھی 2بار رپورٹ ہوچکا، ایک سالہ پابندی کے بعد انھوں نے درستگی کا عمل کیا اور کلیئر ہوگئے تاہم اب وہ پھر شکوک کی زد میں ہیں۔