21-03-2017
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج پھر اٹھائیسویں آئینی ترمیمی بل پر بحث ہوگی جو اب سے کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے ۔
ایوان میں پیش کئے گئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق بل پر رائے شماری کا عمل آج ہوگا ۔
اس سے پہلے قانون اور انصاف کےوفاقی وزیر زاہد حامد نے اٹھائیسویں آئینی ترمیم کا بل غور کےلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔