November 17, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

اٹھائیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں سمیت پینسٹھ  جوڈیشل افسرز کی اگلی گریڈوں میں ترقی کے احکامات جاری

12-07-2018

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات اٹھائیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں سمیت سولہ سینئر سول ججوں جبکہ اکیس سول ججوں کے اگلے گریڈ میں ترقی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیوں کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس رولز دو ہزار ایک کے تحت حاصل اختیارات اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن/ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے گریڈ بیس کے اٹھائیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/اضافی ضلع قاضی صاحبان کو گریڈ اکیس کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/ضلع قاضی کی پوسٹ پر ترقی دی ہے جن میں کلیم ارشد خان ، احسان اللہ خان محسود، جہانزیب شنواری ، سیف اللہ جان ، اصغر شاہ ، جہانگیر خان ، سید عبید شاہ ، فضل ستار، خالد خان، ممریز خان خلیل، مسز شہناز حمید خٹک، مسز رشیدہ بانو، فرید خان علیزئی ، خالد خان، ریاض احمد ، لیاقت علی، اظہر علی ، امجد ضیاء صدیقی ، حق نواز خان، مس عمبرین نوید، عنایت گل، انعام اللہ وزیر ، عابد سرور، پھول بی بی، ہدایت اللہ خان، حق نواز ، عبدالبصیر اور اجمل خان وزیرشامل ہیں۔

اسی طرح جاری دوسرے اعلامیہ کے مطابق گریڈ انیس کے سولہ سینئر سول جج/ اعلی علاقہ قاضی صاحبان کو گریڈ بیس کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج/اضافی ضلع قاضی کی پوسٹ پر ترقی کی گئی ہے جن میں محمد عاصم، حسن بانو، سید حامد قاسم، صائمہ عاصم ، عابد زمان، ملک محمد حسنین، اعجاز الحق اعوان، میاں زاہد اللہ جان، عاصم ریاض، عبدالباسط، سلطان حسین،سید زاہد شاہ، ڈاکٹر قاھی عطاء اللہ ، امین سید، شیر عزیزاور فیصل انجم شامل ہیں۔

ادھر جاری ایک اور اعلامیہ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات گریڈ اٹھارہ کے اکیس سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ/علاقہ قاضی کو گریڈ انیس کے سینئر سول جج/ اعلی علاقہ قاضی کی پوسٹ پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جن میں عبدالوہاب قریشی ، زیم احمد، عبدالمجید، فدا محمد، امان اللہ خان، محمد طیب جان، مرزا محمد کاشف، افضال احمد، عطاء اللہ جان، افتاب اقبال، نصیر خان، محمد فیصل، ظفر اللہ ، محدم عمیر الفاروق، طلاء محمد، فضل گل ، شبیر محمد درانی، اکرام اللہ، عقصہ سعید، طارق عباس اور محمد اقبال شامل ہیں۔

Related posts