22-08-2017
پشاورکی احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار اپریزر کسٹمز ڈرائی پورٹ پشاور عبد الہادی کو مزید چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردیا ہے ۔
احتساب عدالت کے جج اسد حمید کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا نیب کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نےکرپشن کرکے قومی خزانے کو چھ سو ملین روپے کا نقصان پہنچایا ہے ۔