09-08-2017

اپردیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اپردیر کے علاقے تیمرگرہ میں آپریشن کے دوران خفیہ ایجنسی کے میجر علی سلمان حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات شیروٹ کئی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں نے جوانوں پر حملہ کیا۔