August 17, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

اپنے اختیارات کا علم ہے ان سے باہر نہیں جائیں گے ۔ چیف جسٹس پاکستان

05-01-2018

چیف جسٹس  پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جوڈیشل ایکٹوازم کا بالکل شوق نہیں، فرائض میں کوتاہی پر ایکشن لیں گ، ان کا کہنا تھا کہ اپنے اختیارات کا علم ہے ان سے باہر نہیں جائیں گے ۔
بنی گالا میں درختوں کی کٹائی اور غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، عدالت نے سی ڈی اے قوانین اور ریگولیشن نہ ہونے پر وفاقی وزیرکیڈ کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ  بنی گالہ سے داد رسی کیلئے آنے والوں نے خود غیرقانونی تعمیرات کررکھی ہیں، شکایت کنندہ وکیل عدالتی معاونت کیلئے غیرقانونی تعمیرات کی تفصیلات فراہم کریں۔

عدالت نے  کیس کی مزید سماعت پیر  تک ملتوی کردی ۔

Related posts