23-05-2017

سرکاری ملازمین ، پنشنرز اور پنشنرز کے لواحقین کے اکاونٹنٹ جنرل آفس سے متعلق مسائل کی فی الفور حل اور ازالے کے لئے اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا اور ڈپٹی اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا نے اپنے موبائل نمبرز ( زیرو تین سو چھ ۔آٹھ تین چھ آٹھ چھ آٹھ صفر  اور زیرو تین سو انچاس ۔نو دو آٹھ دو آٹھ پانچ زیرو   اپنے دفاتر کے باہر آویزاں کر دیئے ہیں اور اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا ان نمبروں پر شکایات موصول ہونے کے بعد اس کے فی الفور ازالے کے لئے بھی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

ترجمان اے جی آفس کے مطابق جن لوگوں کو متعلقہ اکاونٹس آفس سے شکایات ہوں تو وہ موبائل میسیج اور واٹس ایپ یا موبائل کال کے ذریعے اکاونٹنٹ جنرل یا ڈپٹی اکاونٹنٹ جنرل تک اپنی شکایات پہنچا دیں تاکہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے ۔