06-04-2018

خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل نے ایجنسی سرجن مہمند ایجنسی ڈاکٹر عالمگیر خان کی تعیناتی کے خلاف دائر اپیل خارج کردی ہے۔

ٹربیونل نے ڈاکٹر ذاکر حسین سابق ایجنسی سرجن مہمند ایجنسی کی جانب دائر اپیل کی سماعت کی جس میں ٹربیونل کو بتایا کہاکہ اپیل کنندہ کی خدمات فاٹا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے 30جنوری 2018 کو محکمہ ہیلتھ  خیبر پختونخوا کو واپس کردی تھیں جو ایک ریپٹریشن عمل ہے ۔ جس میں کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے فاضل ٹربیونل سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو دوبارہ تعینات کیا جائے اور ڈاکٹر عالمگیر خان کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

 فاضل ٹربیونل نے دائر اپیل پر سماعت مکمل کرنے پر موجودہ ایجنسی سرجن مہمند ایجنسی ڈاکٹر عالمگیر خان کے خلاف دائر اپیل خارج کردی۔