28-01-2017

پشاور کی احتساب عدالت نے  ایری گیشن منصوبوں میں کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے الزام میں محکمہ ایری گیشن سسٹم پراجیکٹ کے گریڈ بیس کے ریجنل ڈائریکٹر اولس خان ، گریڈ انیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبزادہ عالمگیر اور اعلی بخت کو  ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزمان کو جنوبی اضلاع خصوصا بنوں اور لکی مروت میں ڈرپ ایری گیشن منصوبے اور دیگر ایک سو بیاسی منصوبوں میں سترہ کروڑ روپے خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ نیب کے مطابق ان منصوبوں کےلئے حکومت نے دو ارب روپے مختص کئے تھے جن میں بیس فیصد منصوبوں پر کام نہیں کیا گیا اور وہ منصوبے جوں کے توں ہیں ۔نیب نے چند ماہ قبل اس سکینڈل کی تحقیقات شروع کی تھی اور تحقیقات کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔