22-08-2017

ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 11 سے 22 اکتوبر تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت کو پول اے میں رکھا گیا ہے جبکہ پول اے میں دیگر ٹیمیں بنگلادیش اور جاپان کی ہیں۔پول اے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 اکتوبر کو ہوگا۔

اس کے علاوہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور عمان شامل ہیں۔