08-09-2018
رواں ماہ ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے دبئی میں ہو رہا ہے، جہاں ایونٹ کا پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان سے ہوگا۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 16 نومبر کو ہانگ کانگ سے کھیلے گا، قومی کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف سے میچ 19 ستمبر کو پڑے گا، جس کی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوگئی ہیں۔
ٹورنامنٹ میں راونڈ میچز کے بعد سپر فور مرحلہ شروع ہوگا جس میں ٹاپ4 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم 2،2 میچز کھیلے گی،جبکہ ایونٹ کا فائنل 28ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے تمام دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے،تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہیں، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوں گے۔