23-08-2017

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جو 11 سے 22 اکتوبر تک بنگلا دیشی دارالحکومت میں کھیلا جائے گا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 2 پولز میں تقسیم کیا گیاہے، پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور بنگلا دیش جب کہ پول بی میں ملائیشیا، کوریا، چین اور اومان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایونٹ کے افتتاحی روز 11 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ میزبان بنگلا دیش سے ہو گا۔ 13 اکتوبر کو قومی ٹیم کا جاپان سے سامنا ہو گا جب کہ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔