02-02-2017

ایشین جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف 3-0سے مقابلہ اپنے نام کر لیا  ہے۔
ہانگ کانگ میں ہونے والے 18ویں جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ کے افتتاحی دن پاکستان نے اپنے دونوں پول میچ جیت لیے ۔پہلے میچ میں پاکستان کو ہانگ کانگ کو 3-0سے شکست دی ۔اس میچ میں منصور زمان ،مہران جاوید اور عباس زیب نے اپنے مخالف ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کو  شکست دی ۔دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے چین کو 3-0سے شکست دی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں  منصور، مہران اور عباس نے اپنے مخالف چینی کھلاڑیوں کو باآسانی ہرایا ۔

پاکستان آ ج شام بھارت اور کوریا کی ٹیموں سے مقابلہ  کرے گا۔