03-02-2017
ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو تو ہرا دیا لیکن گروپ میچ میں اسےٹاپ سیڈ بھارت کے ہاتھوں شکست ہو گئی ہے۔

ہانگ کانگ میں جاری ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے راونڈ میں پاکستان نے دن کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کو تین صفر سے شکست دے دی ، عباس زیب، منصور زمان،اور مہران جاوید نے ٹیم کو فتح سے ہمکنارکروایا۔پاکستان کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی تھی لیکن شام کے سیشن میں پاکستان ٹیم روایتی حریف ٹاپ سیڈ بھارت سے شکست کھا گئی ۔

پاکستان ٹیم اگلا گروپ میچ آج  ایران کی ٹیم  کے خلاف کھیلے گی جس میں کامیابی اسے سیمی فائنل میں پہنچا سکتی ہے۔