25-10-2017

ایشین ویمنز چیلنج ہاکی کپ برونائی میں جاری ہیں جس میں پاکستانی ٹیم نے برونائی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے  شکست دے دی ہے۔

 پاکستان کی طرف سے حمرا لطیف نے3  گول کر کے  ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔ جبکہ امبرین ارشد پاکستانی ٹیم کی طرف سے  چوتھا گول  کیا ۔

چیمپئن شپ کے دوران پاکستان ایک فتح اور ایک ناکامی  کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ  پاکستان کا اگلا مقابلہ جمعرات کوہانگ کانگ سے ہوگا۔