04-04-2017

سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ کے فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

بنگلا دیش کے شہر چٹاگانگ میں کھلیے گئے انڈر 23 ایمرجنگ کپ کے فیصلہ کن معرے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوور بھی نہ کھیل سکی اور 8 اوور پہلے ہی محض 133 رنز پر آوٹ ہو گئی۔کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ 26 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔
آسان ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنر سمرا وِکرما نے 45 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کی بدولت آئی لینڈرز نے مقررہ ہدف 24 اوور میں ہی حاصل کر لیا اور انڈر 23 ایمرجنگ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔