27-04-2018

ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو 20 گول سے شکست دے  دی۔

یوتھ اولمپک کوالیفائرز کے دلچسپ مقابلے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری ہیں۔ پاکستانی جونیئر ٹیم نے 2 میچز کھیلے اور دونوں میں یکطرفہ مقابلوں کے بعد بازی اپنے نام کی۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے سنگاپور کو 5-0 جبکہ دوسرے میچ میں کمبوڈیا کو 20-0 سے شکست دی۔

گرین شرٹس ایونٹ میں آج  اپنے آخری 2 میچز کھیلے گی،  پہلا میچ ملائیشیا او آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 28 اپریل جبکہ فائنل 29 اپریل کو کھیلا جائے گا۔