15-05-2017

اسلام آباد کی انسداد منشیات کی  ایک عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت 2ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری پر ان  کو گرفتار کرکے 19مئی کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ۔

  واضح رہے کہ انسداد منشیات کی عدالت نے گزشتہ ماہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی سمیت 11ملزمان پرفرد جرم عائد کی تھی ۔

 عدالت نے گواہان کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے سمن بھی جاری کررکھے ہیں۔