December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی کی دائر اپیل سماعت کےلئے منظور

26-09-2018

 لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ایفی ڈرین کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عبا سی کی سزا کے خلاف دائر اپیل سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے  اے این ایف کو نوٹس جاری  کرکے 2ہفتوں  میں جواب طلب کر لیا ہے جبکہ طبی بنیادوں پر حنیف عباسی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کو بھی اپیل کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے آئندہ تاریخ تک سماعت ملتوی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے21جولائی 2018کو نارکوٹکس ایکٹ1997کی سیکشن  9سی  اور سیکشن چودہ اور پندرہ کے تحت عمر قید ار10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ سیکشن 16کے تحت  اسے  1سال قیداور5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ۔

Related posts