20-06-2017

پاکستان ہاکی ٹیم  نے ایف آئی ایچ  ورلڈ  لیگ سیمی فائنل مقابلوں میں اسکاٹ  لینڈ کو ایک کے مقابلے میں3 گول سے ہرادیا ہے۔

لندن میں جاری پاکستان ہاکی ٹیم نے  ایف آئی ایچ ورلڈ لیگ سیمی فائنل مقابلوں کے ابتدائی3 میچوں میں  ناکامی کے بعد عالمی رینکنگ میں 23 ویں نمبر پر براجمان اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گول سے بازی اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے ابتدائی میچ میں پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں4-0 سے شکست  کا سامنا رہا، دوسرے میچ میں کینیڈا نے 6-0 جبکہ تیسرے میچ میں بھارت نے بھی گرین شرٹس کو 7-1 سے زیر کیا۔

آج منگل  کو لیگ کے مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ بھارت کا مقابلہ ہالینڈ کے ساتھ ، چین کا ملائیشیا کے خلاف جبکہ آخری میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کا مقابلہ  کوریا کے خلاف  ہوگا۔