23-04-2018

حکومت نے ایف آر پشاور اور فاٹا کی دو قبائلی ایجنسیوں میں آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

مہم  آج سے28اپریل تک خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی اور ایف آر پشاور چلائی جائے گی۔

 مہم کے دوران پیدائش سے لیکر سے 23 ماہ کی عمر کے 1 لاکھ19ہزار248 بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی جس میں پیدائش سے لیکر 4 ماہ کی عمر کے 14710بچوں کو صرف پولیو قطرے پلانے جبکہ 4 ماہ سے 23 ماہ کی عمر کے 104538بچوں کو حفاظتی قطروں کے ساتھ ساتھ ٹیکے کے ذریعے بھی پولیو ویکسین دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

 ای او سی ترجمان کے مطابق بچوں تک ویکسین پہنچانے کیلئے دو،دو رضاکاروں پر مشتمل 451 ٹیمیں حصہ لیں گی۔