03-08-2017

پشاور ہائی کور ٹ نے ایف آر پشاور کے ہسپتال میں تعینات  ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھنے کا حکم دیتےہوئے ایجنسی سرجن اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا سے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ احکامات ایف آر پشاور کے ہسپتال کے چھ ملازمین کی جانب سے دائررٹ درخواست کی سماعت کی  جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار دو ہزار بارہ میں ایف آر پشاور کے ہسپتال میں بھرتی ہوئے تھے اور بہ احسن طریقے سے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم ایجنسی سرجن کے تبدیل ہونے پر ان کی تنخواہیں بند کر دی گئیں اور انہیں ملازمت سے برطرف کئے جانے کا خدشہ ہے لہذا انہیں تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔