19-04-2017

پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ایف اے ، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں ۔

تعلیمی بورڈ پشاور کے مطابق پشاور ، چارسدہ ، چترال ، مہمند ایجنسی اور ایف آر پشاور میں ایف اے ، ایف ایس سی  امتحانات میں ننانوے ہزار نو سو طلبہ حصہ لے رہے ہیں جن کےلئے تین سو چیالیس امتحانی ہال قائم کئے گئے ہیں اور ان میں ایک سو تین زنانہ اور دو سو تریالیس مردانہ امتحانی ہال شامل ہیں ۔

دوسری طرف صوبے کے دیگر تعلیمی بورڈز جن میں کوہاٹ ، مردان ، ڈی آئی خان ، بنوں ، سوات ، ملاکنڈ اور ایبٹ آباد شامل ہیں کے زیر اہتمام بھی ایف اے ، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات آج شروع ہو گئے ہیں۔