15-05-2018

لاہور ہائی کورٹ نے ایف بی آرکوبینک اکاؤنٹس منجمدکرنے سے پہلے سیلزٹیکس قانون پر عملدرآمدکاحکم دیتے ہوئے سیل ٹیکس وصولی سے روک دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمودمرزانے سیل ٹیکس وصولی کیس میں ایف بی آرکے خلاف درخواست کی سماعت کی  جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قانونی طورپرریکوری آخری مرحلہ ہے تاہم  ایف بی آر براہ راست ان کے بینک اکاونٹس سے سیل ٹیکس وصول کر رہی ہے جو کہ غیر قانونی ہے ۔

عدالت نے ایف بی آرکوبینک اکاؤنٹس منجمدکرنے سے پہلے سیلزٹیکس قانون پرعملدرآمدکاحکم دیتے ہوئے بر اہ راست بینک اکاؤنٹس سے سیل ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔