11-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ایلمنٹری ایجوکیشن فاونڈیشن خیبر پختونخوا  کے ملازمین کے مستقلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایلیمنٹری ایجوکیشن فاونڈیشن کے ملازمین کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کہی سالوں سے ملازمت کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق انہیں مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر صوبہ بھر میں ایلیمنٹری ایجوکیشن فاونڈیشن کے مرکزی دفتر اور تمام ضلعی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین اور اساتذہ کے مستقلی کے احکامات جاری کردیئے ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق تمام ملازمین کو سکیل کے مطابق پچیس نومبر دو ہزار تیرہ سے تمام مراعات سمیت ادائیگیاں کی جائیں گی ۔